پاکستان
20 جولائی ، 2012

صدر اور الطاف حسین بھائی ہیں، مل کر کام کرتے رہیں گے،رحمن ملک

 صدر اور الطاف حسین بھائی ہیں، مل کر کام کرتے رہیں گے،رحمن ملک

کراچی. . . . وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ صدر اور الطاف حسین بھائی ہیں مل کر کام کرتے رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رحمان ملک کا کہنا کا کہنا تھا کہ کراچی بڑا شہر ہے او ر اس کے امن و امان کے متعلق وہی بتاتا ہوں جو میرے پاس رپورٹ ہوتی ہیں۔ کراچی میں کئی گینگز پیدا ہوچکے ہیں اور 18 ویں ترمیم کے بعد شہر میں امن وامان کا مسئلہ صوبائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں مزید بھرتیاں کی جائیں گی اور سندھ حکومت کو مزید وسائل دیے جائیں گے۔ وزیراعظم خود کراچی آکر صورتحال کا جائزہ لیں گے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے کچھ لوگوں کو تکلیف ضرور ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دنوں جماعتیں آئندہ انتخابات میں بھی مل کر کام کریں گی اور الیکشن جب بھی ہوں گے فتح پیپلز پارٹی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بڑے بھائی کی طرح رہنمائی کرتے ہیں۔ صدر اور الطاف حسین بھائی ہیں مل کر کام کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں :