23 جنوری ، 2018
بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم ’اکتوبر‘ رواں سال اپریل میں آئے گی۔
ورون دھون نوجوان اداکاروں میں سب سے کامیاب اداکار ہیں جن کی تمام فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔
نوجوان اداکار اس وقت 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ’اکتوبر‘ اور ’سوئی دھاگا‘ شامل ہیں۔
شوجیت سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اکتوبر‘ میں ورون نئی اداکارہ بنیاتا ساندھو کے ساتھ نظر آئیں گے۔
نوجوان اداکاروں کی رومانوی فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور یہ فلم ’اکتوبر‘ 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم ’اکتوبر‘ کی شوٹنگ بھی صرف 38 روز میں ہی مکمل کرلی گئی تھی لیکن فلم کی نمائش اپریل میں رکھی ہے اور اس کی تشہیری مہم بھی شروع کر دی گئی ہے۔