Time 28 جنوری ، 2018
پاکستان

لاہور: کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8 کیفے مالکان گرفتار

 نیٹ کیفوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 8 کیفے مالکان کو گرفتار کیا گیا—۔فائل فوٹو

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے نیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم سن بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8 کیفے مالکان کو گرفتار کرلیا۔

اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق مون مارکیٹ میں قائم نیٹ کیفوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 8 کیفے مالکان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں سے ایل سی ڈیز، کمیپوٹر اور بڑی تعداد میں نیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئیں۔

نیٹ کیفوں سے ایل سی ڈیز، کمیپوٹر اور بڑی تعداد میں نیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئیں—۔جیو نیوز اسکرین گریب

پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں پر کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھائی جاتی تھیں، جس کی شکایت اہل علاقہ نے پولیس کو کی تھی۔

اہل علاقہ کے مطابق ان کے بچے اسکول سے واپسی پر سیدھا نیٹ کیفوں کارخ کرتے ہیں جہاں انہیں قابل اعتراض فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں دکھانے والے کیفوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور کسی کو بھی نئی نسل کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں :