اسنیپ چیٹ ڈیلکس ورژن سے سیلفی یا تصویر کو اینیمیٹڈ کردار میں تبدیل کرنا ممکن

اسمارٹ فونز ایپلیکیشن میں صارفین کی توجہ سب سے زیادہ ایموجیز اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں، ایسے میں اسنیپ چیٹ نے ڈیلکس ورژن متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی تصویر اور سیلفی کو منفرد اور دلچسپ اینیمیٹڈ کردار میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ کے ڈیلکس ورژن میں صارفین کو اپنی تصویر یا سیلفی کو اینیمیٹڈ کردار میں تبدیل کرنے کے لیے 40 اسکن ٹون کے رنگ، 50 قسم کے بالوں کے رنگ اور 50 طریقے کے ہیئر اسٹائل فراہم کیے گئے ہیں۔

صارفین سیلفی یا تصویر کو اینیمیٹڈ کردار میں تبدیل کرکے اپنے دوستوں کو بطور اسٹیکر بھی چیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔

تاہم ڈیلکس ورژن کے لیے ضروری ہے کہ صارفین کے پاس بٹ ایموجی ایپ اور اسنیپ چیٹ کا نیا ورژن اپڈیٹڈ ہو۔

صارفین کو اینیمیٹد کردار بنانے کے لیے بٹ ایموجی میں 100 سے زائد نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

بٹ ایموجی ڈیلکس کو اسنیپ چیٹ سمیت آئی میسج ایپ اور گوگل جی بورڈ میں بھی اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

بٹ ایموجی کو اسنیپ چیٹ سے کنیکٹ کرنے کے لیے اسنیپ چیٹ ایپ کی سیٹنگز میں جاکر ’سیلیکٹ یور پریفرڈ اسٹائل‘ میں جانا ہوگا جہاں سے اس فیچر کو ایکٹو اور ڈی ایکٹیویٹ کیا جاسکتا ہے۔

اسنیپ چیٹ کمپنی کی جانب سے ڈیلکس ورژن تمام آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :