08 فروری ، 2018
اسلام آباد: عثمان یوسف مبین کو ایک مرتبہ پھر تین سال کے لیے بطور چیئرمین نادرا تعینات کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عثمان یوسف مبین کی تقرری کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل جیو نیوز نے نادرا چیئرمین کی عدم تعیناتی سے متعلق خبر نشر کی تھی جس کے باعث شناختی کارڈ کے اجراء کا کام متاثر ہورہا تھا۔
شناختی کارڈر کے اجراء کے سلسلے میں چیئرمین نادرا کے دستخط کی ضرورت ہوتی ہے۔
صرف دو روز کے دوران تقریباً 3 لاکھ نئے شناختی کارڈز، ب فارمز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور ڈیتھ سرٹیفیکٹس جاری نہیں ہوسکے تھے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
چیئرمین نادرا کا عہدہ دو روز سے خالی تھا۔