دنیا
Time 12 فروری ، 2018

نریندر مودی نے ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس مندر کے لیے زمین ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان نے عطیہ کی ہے—۔فوٹو/ بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ابوظہبی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

55 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والا ابوظہبی کا یہ پہلا وسیع و عریض مندر 2020 میں مکمل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظبہی میں مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت مایوسی کے دور سے نکل چکا ہے اور اس سے اب یقین ہو گیا ہے کہ چیزیں تبدیل ہوں گی۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر نودیپ سنگھ سوری نے بتایا کہ منصوبہ 2020 میں مکمل ہوگا۔

اس مندر کے لیے زمین ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان نے عطیہ کی ہے۔


بھارتی وزیراعظم نے بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مندر کے لیے زمین عطیہ کرنے پر ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کا شکریہ ادا کیا۔














مزید خبریں :