پاکستان
21 جولائی ، 2012

دیر بالا ،مسافر پک اپ میں دھماکا،3افراد جاں بحق

دیر بالا ،مسافر پک اپ میں دھماکا،3افراد جاں بحق

دیر… دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں مسافر پک اپ میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3افرا د جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ علاقے کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :