03 فروری ، 2012
تہران … ایران نے زمین کے اوپر مدار میں ایک مشاہداتی مصنوعی سیارہ روانہ کیا ہے، نوید نامی مصنوعی سیارہ مدار میں 250 سے 370 کلو میٹر رہے گا۔ ایران کی لائی تنظیم کے سربراہ ، حامد فضیلی نے بتایا کہ سیارہ کامیابی سے روانہ کردیا گیا ہے۔ 50کلو گرام وزنی یہ سیارہ زمین کے مدار میں 18 مہینے تک رہے گا۔ اور ہر 90 منٹ بعد زمین پر تصاویر بھیجے گا۔ سیارہ 2 برس پہلے تیار کیا گیا تھا، تاہم اسے اب روانہ کیا گیا ہے۔ سیارہ مدار میں بھیجنے کی تقریب میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے بھی شرکت کی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یہ عظیم کام کی ابتدا ہے، جس میں سب کے لئے دوستی کا پیغام ہے۔ مقامی طور پر یہ تیسرا سیارہ ہے جو مدار میں روانہ کیا گیا۔ سیارے کو سفیر نامی راکٹ کے ذریعہ روانہ کیا گیا۔ اس سے پہلے 2009ء اور2011ء میں بھیجے جانے والے سیارے 2 سے 3 ماہ مدار میں رہے تھے۔