21 جولائی ، 2012
سکھر…وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ تاریخ میں یہ ہوا ہے کہ اپوزیشن کے تجویز کردہ شخص کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا گیا۔سکھر میں سول اسپتال میں منعقد ہ تقریب میں شرکت کے موقع پروفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے ایمبولینس، ایکسرے مشین، الٹراساوینڈ مشین سمیت پانچ کروڑ روپے کے جدید طبی آلات اسپتال انتظامیہ کے حوالے کئے،انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی سکھر ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ سول اسپتال کا دورہ کریں اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیں ، وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ملک میں صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں تاکہ جس پارٹی کو بھی عوام مینڈیٹ دیں وہ اقتدار میں آئیں۔