21 جولائی ، 2012
پشاور…خیبر پختون خوا کے بم ڈسپوزل یونٹ کو دھماکا بم ناکارہ بنانے والے تین روبوٹس موصول ہوگئے ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل شفقت ملک نے جیو نیو زکو بتایا کہ روبوٹس برطانوی ہائی کمیشن نے تحفہ کے طور پر دئیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کروڑوں روپے مالیت کے روبوٹس 23 جولائی سے بم ڈسپوزل یونٹ کا حصہ ہوں گے جس کے بعد بم ناکارہ بنانے اور مشتبہ اشیاء کو چیک کرنے میں آسانی ہوگی۔ شفقت ملک کے مطابق گذشتہ چند سالوں میں بم ناکارہ بناتے ہوئے دس کے قریب اہلکار شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے۔ تاہم روبوٹس کی مدد سے بم ناکارہ بنانے میں جانی نقصان کا خدشہ کم ہوجائیگا۔