21 جولائی ، 2012
لاہور…لاہورکی عدالتوں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے حملوں کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ ماڈل ٹاوٴن کچہری میں2 افرادنے فائرنگ کر کے پولیس حراست میں موجود 2 بھائیوں کو زخمی کر دیا،اس دوران ایک حملہ آور پکڑابھی گیا۔ایس پی ماڈل ٹاوٴن ملک اویس نے بتایاکہ قتل کے مقدمے میں ملوث بھائیوں اسحاق اور مشتاق کو مقامی عدالت میں پیش کیا جا رہا تھاکہ مخالفین نے احاطہ عدالت میں فائرنگ کر دی جس سے دونوں زخمی ہو گئے، نائب کورٹ محمد احمد نے ایک ملزم کو دبوچ کر پستول چھین لیااوراسے پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ دوسراملزم فرار ہو گیا۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے،پولیس حکام کاکہناہے کہ سیکیورٹی ناقص ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔