23 فروری ، 2018
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹیلنٹ فیکٹری بن چکا ہے جس سے اور بھی نئے کرکٹرز سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بیٹنگ ٹھیک طرح نہیں ہوسکی اور ابتدائی اوورز میں بلے باز سست رفتاری سے کھیلے جس کے باعث دباؤ میں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے کیوں کہ آگے ہماری بہت کرکٹ ہے اور اہم سیریز آرہی ہیں جب کہ امید ہے پی سی بی کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت کے بارے میں پراپر پلان بنائے گی۔