’آگے بھی مزید محنت کرتا رہوں گا‘، اسلام آباد کیخلاف تباہ کن بولنگ کرنیوالے عمید آصف


دبئی: پشاور زلمی کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے عمید آصف نے کہا کہ وہ آگے بھی مزید محنت کریں گے۔

جیو ڈاٹ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ایسی کارکردگی کے بارے میں پہلے سے سوچتا نہیں ہے باقی ہر کوئی اچھا پرفارم کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کھلاڑی محنت کرتا ہے تو اللہ اس کا پھل ضرور دیتا ہے۔

عمید کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل وہ کچھ مایوس تھے لیکن اس کے بعد کی جانے والی ٹوئٹ ان کی اہلیہ نے کی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آگے بھی انشاءاللہ وہ مزید محنت کریں گے۔

عمید نے اسلام آباد کے خلاف چار وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید خبریں :