28 فروری ، 2018
کراچی: سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کی بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع شرقی غربی سی ٹی ڈی اور سی آئی اے کے ڈی آئی جی تبدیل کیے گئے ہیں جبکہ مظفر علی شیخ کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ کراچی تعینات کر دیا گیا۔
محمد عارف حنیف کو ڈی آئی جی سندھ ریزرو پولیس مقرر کر دیا گیا جبکہ ثاقب اسماعیل میمن کو ہٹا کر امین یوسف زئی کو ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی تعینات کیا گیا۔
عامر فاروقی کو سی ڈی سے تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ویسٹ مقرر کر دیا گیا جبکہ ذوالفقارعلی لڑک کو غربی سے تبادلہ کرکے ڈی آئی جی ایسٹ کراچی تعینات کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ محمد یار چوہان کو ڈی آئی جی بینظیرآباد تعینات کر دیا گیا جبکہ بے نظیر آباد سے محمد اقبال دارا کو تبادلہ کرکے ڈی آئی جی حیدرآباد مقرر کر دیا گیا۔
ثاقب اسماعیل میمن کو ڈی آئی جی سی آئی اے سے تبادلہ کرکے عامر فاروقی کی جگہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بنا کر دیا گیا جبکہ نعیم احمد شیخ کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کراچی تعینات کر دیا گیا۔
جاوید علی مہر کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او تعینات کر دیا گیا جبکہ جاوید اکبر ریاض کی ترقی کے بعد پہلی تعیناتی ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ دی گئی۔