پاکستان
22 جولائی ، 2012

عوامی تحریک کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس،ٹرین مارچ پر غور

حیدر آباد…عوامی تحریک کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس پلیجو ہاؤس قاسم آباد میں ہوا جس میں پارٹی کی قیارت اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت عوامی تحریک کے صدر اور سندھ پروگریسو نیشنلسٹ الائنس کے کنوینر ایاز لطیف پلیجو نے کی۔اجلاس میں عوامی تحریک کے دیگر رہنمابھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش، مہاجر صوبے کی مہم، ذوالفقارآباد کی آبادکاری کے معاملات زیر بحث لائے گئے اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام ایشوز پر جدوجہدکو تیز کیا جائے گا۔اجلاس میں سندھ کی تقسیم، مہاجر صوبہ اورذوالفقار آباد کے خلاف کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین مارچ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں :