22 جولائی ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس بند کردی، شہریوں کو افطاری تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ کلی مبارک میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی تھی جس کی مرمت کے کام کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر کے بیشتر علاقوں میں شام 5 بجے اچانک سوئی گیس بند کردی جس کے باعث شہریوں کو افطاری تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان ہاورن رشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ دھماکہ سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے بعد کوئٹہ شیر میں سوئی گیس کی فراہمی ایک سے 2 گھنٹے میں بحال کردی جائے گی۔