پاکستان
22 جولائی ، 2012

گھوٹکی :جئے سندھ محاذکاذوالفقار آباد کیخلاف احتجاج ،قومی شاہرہ بلاک

گھوٹکی…گھوٹکی میں جئے سندھ محاذکی جانب سے ذوالفقار آباد کے خلاف احتجاج کیا گیا اور قومی شاہرہ بلاک کر دی جس سے دو گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی ۔ضلع گھوٹکی کے علاقے سرحد میں جئے سندھ محاذکی جانب سے ذوالفقار آباد کے قیام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور شاہراہ پاکستان بلاک کر دی جس سے سندھ اور پنجاب جانے والی ٹریفک دو گھنٹے تک معطل رہی ۔اس دوران جئے سندھ محاذ کے چیئر مین ریاض چانڈیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھیوں کو سازش کے تحت اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور سندھیوں کو سندھ چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھیوں سے ووٹ لیکر سندھیوں کے خلاف فیصلے کئے ہیں اور سندھ اسمبلی کو آصف زرداری نے یرغمال بنایا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہذوالفقار آباد کے قیام کے فیصلے کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید خبریں :