22 جولائی ، 2012
اسلام آباد … سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے 7 جوانوں کی شہادت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شرپسندوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رحمان ملک نے ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز کو افسران اور آفیشلز کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے اور اسے فْول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سینئر مشیر داخلہ نے شہید ہونے والے 7 جوانوں کی قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کی فیملیز کیلئے پیکیج تجویز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ بی ایل اے نے ان 7 جوانوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اور طبقات اس بزدلانہ اقدام کی مذمت کریں۔