پاکستان
22 جولائی ، 2012

حکومتی دعووٴں کے باوجود ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

حکومتی دعووٴں کے باوجود ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

اسلام آباد … ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ میں کمی کے دعوے دم توڑ گئے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں راولپنڈی کے سید پوری گیٹ، بھابڑہ بازار، صرافہ بازار اور ملحقہ علاقے شامل ہیں، متاثرہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی بھی قلت کا سامنا رہا۔ راولپنڈی میں گلزار قائد اور صادق آباد کے علاقوں میں بھی مسلسل لوڈ شیڈنگ کا عمل جاری رہا، اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ، جی نائن ، سملی ڈیم، مارگلہ ٹاوٴن، شہزاد ٹاوٴن میں بھی ہر گھنٹے کے بعد بجلی جانے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ ادھر وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار 500میگاواٹ تک ہے۔ بجلی کی پیداوار 13ہزار میگاواٹ جبکہ طلب ساڑھے 17ہزار میگاواٹ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ٹیکنیکل ٹیسٹنگ کے باعث چشمہ کے مقام پر دونوں نیوکلیئر پاور پلانٹس بند ہو چکے ہیں جس کے باعث سسٹم سے 650میگاوا ٹ بجلی آوٴٹ ہو گئی ہے ۔

مزید خبریں :