دنیا
23 جولائی ، 2012

عرب لیگ کا شام میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ

عرب لیگ کا شام میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ

دوحہ…عرب لیگ نے شام میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق قطر کے فرمانروا شیخ حمد بن خلیفی آل ثانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اورباغی فوج مل کرعبوری حکومت قائم کریں۔ ادھر قطر کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار الا سد کو چاہیئے کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں تاکہ ملک میں جاری فسادات اور بدامنی کا خاتمہ ہوسکے۔

مزید خبریں :