دنیا
Time 15 مارچ ، 2018

جعلی تاریخ پیدائش پر نیپال کے چیف جسٹس گوپال پراجولی برطرف

جسٹس گوپال پراجولی—۔فوٹو/ بشکریہ کانٹی پور میڈیا گروپ

کھٹمنڈو: نیپال کے متنازع چیف جسٹس گوپال پراجولی کو کاغذات میں جعلی تاریخ پیدائش درج کرنے پر برطرف کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیپالی چیف جسٹس نے اپنی تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی تھی تاکہ طویل عرصے تک چیف جسٹس رہ سکیں۔

جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جوڈیشل کونسل نے انکوائری کی اور فیصلہ سنایا کہ پراجولی کو 7 ماہ قبل سبکدوش ہوجانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ گوپال پراجولی نے جعلی تاریخ پیدائش کا معاملہ سامنے لانے والے اخبار 'کانٹی پور ڈیلی' کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی تھی۔ 

مذکورہ اخبار نے گوپال پراجولی کے حوالے سے خبر دی تھی کہ انہوں نے مختلف سرکاری دستاویزات میں مختلف تاریخ پیدائش درج کی تھیں۔

گوپال پراجولی گذشتہ برس جون میں نیپال کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔


مزید خبریں :