23 جولائی ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر نواحی علاقے علی پور میں لہتراڑ روڈ پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی ہے۔ پر لہتراڑ روڈ بند ہونے سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ ادھر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا، تاہم مظاہرین کی جوابی فائرنگ سے پولیس واپس بھاگنے پر مجبورہوگئی۔ لہتراڑ روڈ کے ارد گرف اب بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے ۔