پاکستان
23 جولائی ، 2012

فخر الدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

 فخر الدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

اسلام آباد… جسٹس (ر)فخر الدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس افتخار چودھری نے فخرالدین جی ابراہیم سے حلف لیا۔ جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے ملک کے پہلے متفقہ اور 23ویں چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ قومی تاریخ میں یہ پہلا منفرد موقع آیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی قوتوں کے اعتماد اور اتفاق رائے سے عام انتخابات کو غیر جانبداراور شفاف بنانے کیلئے فخر الدین ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :