پاکستان
23 جولائی ، 2012

کراچی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی بورڈ نے میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق ایڈین گرامر اسکول کے محمد کاشف نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ایف ایف پبلک اسکول کے معراج خالد نے اور کراچی پبلک اسکول کی ثناء خالد نے نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، اور شاہین پبلک اسکول کی مہ جبین قاسم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی ۔واضح رہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی نے میٹرک سائنس کے نتائج کے اعلان کیلئے 31 جولائی کی حد مقرر کی تھی تاہم ثانوی تعلیمی بورڈ نے ان نتائج کو مقررہ تاریخ سے ایک ہفتے قبل جاری کر دیا ہے۔
نتائج کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید خبریں :