23 جولائی ، 2012
کراچی… کراچی میں چین کے قونصل خانے کے قریب دھماکا ہو ا ہے جس سے موٹرسائیکلوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق کلفٹن میں چین کے قونصل خانے کے قریب دھماکا ہوا جس سے تین موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ابتدائی طور پر حاصل معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔ دھماکے سے رینجر اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔