پاکستان
23 جولائی ، 2012

پاکستان میں جعلی پاسپورٹ بنانے کے گروہ کاانکشاف

پاکستان میں جعلی پاسپورٹ بنانے کے گروہ کاانکشاف

کراچی…پاکستان میں جعلی پاسپورٹ بنانے کے گروہ کاانکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار’ دی سن‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دستاویزات اورجعلی پاسپورٹس کاخرچہ تقریبا88ہزارروپے آتاہے،اخبار کے مطابق گروہ کادعویٰ ہے کہ اولمپکس میں پاکستانی دستے کاحصہ بھی بناکربھیج سکتاہے،اخبار کے مطابق اولمپکس میں پاکستانی دستے کاحصہ بننے کیلئے10لاکھ36روپے خرچہ آئے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی سن کے ایک رپورٹر نے بھیس بدل کر پاکستان کا دورہ کیا جہاں اُس نے بوبی نامی شخص سے ملاقات کی جس نے اس کاجعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوایا اور لاہور کے رہائشی عابد چودھری سے ملایا جس نے رپورٹر کوپاکستان کی جانب سے اولمپک دستے کا حصہ بن کربرطانوی ویزا حاصل کرنے کی پیشکش کی۔

مزید خبریں :