28 مارچ ، 2018
پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نےخیبرپختونخوا پولیس میں اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
نمائندہ جنگ ارشد عزیز ملک کے مطابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے جانچ پڑتال کی منظوری دے دی ہے۔
نیب ہیڈ کوارٹرز سے جاری خط کے مطابق سابق آئی جی پی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کے دور میں 2013ء سے 2017ء تک خیبرپختونخوا پولیس میں اربوں روپے کے گھپلے ہوئے، ٹریفک پولیس کیلئے آلات کی خریداری، پولیس اسسٹنٹس لائنز کی تعمیر، پولیو ویکسی نیشن مہم کی سکیورٹی کیلئے ملنے والے فنڈز، سی ٹی ڈی کیلئے فرنیچر و دیگر سامان کی خریداری، ایس ایم ایس سروسز کے معاہدوں اور پولیس کے زیر نگرانی چلنے والے اسکولوں کے فنڈز میں گھپلوں اور پٹرول کے جعلی بلز بنائےجانے کی شکایات ہیں۔
یہ خبر 28 مارچ 2018 کے روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی۔