Time 31 مارچ ، 2018
پاکستان

چیف جسٹس نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں نئی تقرریوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک پی آئی اے میں کوئی نئی بھرتی نہ کی جائے۔

عدالت نے یہ حکم بھی جاری کیا کہ پی آئی اے کے 6 ماہ کے اندر بند ہونے والے منافع بخش روٹس کی تفصیلات پیش کی جائیں، اس حوالے سے عدالت نے وزیر دفاع، چیئرمین پی آئی اے اور وفاقی حکومت کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں :