06 اپریل ، 2018
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاکستان ایئرلائن ( پی آئی اے) کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ادارے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے سے آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں 12 اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ 10 برس کی آڈٹ رپورٹ پیش کریں۔