پاکستان
24 جولائی ، 2012

کوئٹہ، فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز زخمی

کوئٹہ، فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز زخمی

کوئٹہ… کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز زخمی ہوگئے،زخمی ہونے کے باوجود ڈپٹی ڈائریکٹر نے ایک مبینہ حملہ آور کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز ابرار احمد جیسے ہی شاوکشاہ روڈ پر نظامت تعلیمات اپنے دفتر پہنچے وہاں دفتر کے قریب پہلے سے موجود دو مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے موقع سے فرار ہوتے ایک مبینہ حملہ آور پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،زخمی پٹی ڈائریکٹرکو سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا جبکہ ہلاک ہونے والے مبینہ حملہ آور کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی، واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق حملہ آور سے دو نائن ایم ایم کی پسٹل بھی برآمد ہوئی ہیں،واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :