پاکستان
24 جولائی ، 2012

توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت

توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ آج جب بینچ نے مقدمہ کی سماعت کی تو درخواست گزار وکلاء نے دلائل جاری رکھے، لیاقت قریشی ایڈووکیٹ نے کہاکہ قانون سازی کے وقت اس پر درکار بحث اور غور فکر نہیں ہوا، قانون کا بل ، پارلیمنٹ میں آیا تو اپوزیشن نے بائے کاٹ کردیا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا اس بنیاد پر کسی قانون کو ختم کیا جاسکتا ہے؟ غور و فکر نہ ہونے کی شہادت کیا ہے؟ جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دیئے کہ یہ دلیل مان لیں تو اپوزیشن کے احتجاج سے تو پھر ہر قانون ختم ہوجائے گا ۔ جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ مخصوص مراعات یافتہ طبقہ کو قانون سے استثنیٰ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت جاری ہے اور درخواست گذار وکلاء نے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :