24 جولائی ، 2012
ہمبنٹوٹا…دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے اس میچ کیلئے وہی ٹیم برقرار رکھی ہے جس نے پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا نے انجرڈ فاسٹ بالر نووان کلاسیکارا کی جگہ ایسورو اودانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے، اودانا کا یہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو21 سے شکست دی تھی۔