کاروبار
24 جولائی ، 2012

اسٹیل ملز کیلئے ساڑھے 8ارب روپے کا بیل آوٴٹ پیکیج منظور

اسٹیل ملز کیلئے ساڑھے 8ارب روپے کا بیل آوٴٹ پیکیج منظور

اسلام آباد…وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے لئے ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد کے بیل آوٴٹ پیکیج کو منظور کرلیا ہے۔ ای سی سی کا اجلاس ، اسلام آباد میں وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پاکستان اسٹیل کے لئے 8 ارب 60 کروڑ روپے کے بیل آوٴٹ پیکیج کو منظور کرلیا۔ کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے نل فیلڈ سے ساڑھے 7 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ ، سوئی سدرن کو دینے اور کھوڑی بلاک سے نئی دریافت 2 ملین مکعب فٹ گیس کو سوئی ناردرن کو فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

مزید خبریں :