دنیا
Time 23 اپریل ، 2018

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹے کی ولادت

یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تیسری اولاد ہے— فوٹو: رائٹرز

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تیسری اولاد ہے۔

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے تیسرے بچے کی پہلی جھلک — فوٹو: پریس ایسوسی ایشن

کینسنگٹن پیلس نے بتایا کہ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو آج صبح سینٹ میری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔ 

اسپتال اعلامیے میں گہا گیا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور بچے کا وزن 8 پاؤنڈ 7 اونس ہے، پیدائش کے وقت شہزادہ ولیم ان کے ساتھ موجود تھے۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن 22 مارچ سے چھٹی پر ہیں اور شاہی ذمے داریاں نہیں نبھا رہیں۔

یہ بچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہے اور اس فہرست میں سب سے پہلے شہزادہ چارلس ہیں جن کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ  نومولود بچے سے پہلے تخت نشینی کے حقدار ہوں گے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے 2 بچوں میں سے بیٹا جارج 4 برس جب کہ بیٹی شارلٹ 2 سال کی ہیں۔


مزید خبریں :