دنیا
Time 27 اپریل ، 2018

بھارتی مظالم: مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

قابض فوج نےضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کیا: کشمیر میڈیا سروس_ فوٹو/ فائل

سری نگر: ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں جہاں نہتے کشمیریوں پر قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا کھلے عام استعمال کیا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل گھیرے میں لیے رکھا ۔

مزید خبریں :