27 اپریل ، 2018
لاہور: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد دوبارہ نیب میں پیش ہوگئے۔
جیونیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں طلب کیا تھا۔
فواد حسن فواد تقریباً ایک گھنٹہ نیب کےدفتر میں رہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام نے فواد حسن فواد کو اس حوالے سے سوالنامہ بھی دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اس سے قبل بھی دو مرتبہ اسی کیس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی گرفتار کررکھا ہے جو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔