پاکستان
04 فروری ، 2012

امریکی سفارتخانے کا شہریوں کیلئے ادویات سے متعلق ہدایت نامہ جاری

امریکی سفارتخانے کا شہریوں کیلئے ادویات سے متعلق ہدایت نامہ جاری

لاہور … لاہور میں آئسو ٹیب کے استعمال سے ہونیوالی ہلاکتوں کے بعد امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو افروز کمپنی کی ادویات خریدنے اور استعمال کرنے سے روک دیا ہے،اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف اپنے شہریوں کیلئے ادویات کے استعمال کے حوالے سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جب تک عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اس حوالے سے سفارشات نہیں آجاتیں کمپنی کی ادویات کا اسعمال نہ کیا جائے ، سفارتخانے کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ اپنے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو بھی اس کمپنی کی بنائی آئسوٹیب کا استعمال کر رہا ہے ، فوری ترک کر دے اور معالج سے رابطہ کرے۔

مزید خبریں :