04 فروری ، 2012
کوئٹہ… کراچی میں میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ و بیٹی کے قتل کے خلاف پنجگور، نوشکی، خضدار،سبی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ بلوچ ریپبلکن پارٹی نے رکن صوبائی اسمبلی اور سیاسی وقبائلی شخصیت میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ،صاحبزادی اور ملازم سمیت کراچی میں پانچ روز قبل قتل کے واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی، اس حوالے سے صوبے کے اضلاع سبی، قلات، پنجگور،ڈیرہ بگٹی،نوشکی ،خضدارسمیت دیگر علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے، اس موقع پر وہاں ٹریفک معمول سے ہے جبکہ نوشکی کوئٹہ اور سبی کوئٹہ شاہرہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہے، پنجگور میں آج چوتھے روز بھی شٹرڈاون ہڑتال جاری ہے تمام دکانیں اور مارکیٹس بند ہیں اشیائے خورد نوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے