فیصل آباد کے شہری کا دنیا کا سب سے بڑا قرآن تحریر کرنے کا دعویٰ

51 فٹ طویل اور 8 فٹ چوڑا قرآن پاک تین ماہ میں تحریر کیا گیا—. جیو نیوز اسکرین گریب

فیصل آباد کے ایک شہری نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ تحریر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 نثار کالونی کے رہائشی پیر امتیاز حیدر کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دنیا کا سب سے طویل قرآن پاک خود اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہے، جو 10 صفحات پر مشتمل ہے۔

پیر امتیاز حیدر کے مطابق 51 فٹ طویل اور 8 فٹ چوڑا قرآن پاک پورے تین ماہ میں تحریر کیا گیا، جس کا وزن 32 کلوگرام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس قرآن پاک کو تحریر کرکے انہوں نے امام حسین علیہ اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہیں نجیب تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل ہے۔

ہاتھ سے تحریر کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کو ایک مقامی ہال میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد کا سلسہ جاری ہے۔   

مزید خبریں :