04 فروری ، 2012
پشاور… پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پورے خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جو آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیر میں 24 ملی میٹر، کالام 13۔ چترال 11 سیدو شریف، 16، کاکول15 ، کالام 13 ،ملم جبہ 30 اور پشاور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مالم جبہ میں 13 اور کالام میں 3 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد رہا۔