دنیا
Time 22 مئی ، 2018

محبت کی عظیم یادگار تاج محل کا حسن مانند پڑنے لگا

ماہرین نے حکومت سے تاج محل کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے— فوٹو: رائٹرز

محبت کی عظیم یادگار تاج محل کا حسن مانند پڑنے لگا، سفید چمکتے ماربل زرد مائل ہونے لگے۔

تاج محل کا حسن ماند پڑنے کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد بھی کم ہوگئی ہے جبکہ ماہرین نے حکومت سے تاج محل کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں 30 سالوں کے دوران بڑھتی ہوئی آلودگی سے تاج محل کی خوبصورتی کم ہونے لگی ہے۔

تاج محل کے سفید چمکتے سنگ مرمر پیلے پڑنے لگے ہیں جس کی وجہ ماہرین نے دریائے یمنا میں پانی کی کمی، گندگی میں اضافہ اور پانی میں کیڑے مکوڑوں کی افزائش کو قرار دیا ہے۔

تاج محل آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت آگرہ کو آٹھواں آلودہ ترین شہر قرار دے چکا ہے۔

مزید خبریں :