جاپان میں خربوزے کی جوڑی گاڑی کی قیمت پر فروخت

جاپان میں گاڑی کی قیمت کے برابر فروخت ہونے والے خربوزے کی جوڑی کی تصویر—.فوٹو/اے ایف پی

پاکستان میں نیلامی کا تصور صرف قیمتی اشیاء کے لیے کیا جاتا ہے لیکن جاپان میں فروٹ بھی اتنے نایاب ہیں کہ لاکھوں روپے میں نیلام ہوتے ہیں۔

جی ہاں جاپان میں خربوزے کی جوڑی ریکارڈ 3 لاکھ 20 ہزار ین یعنی پاکستانی 32 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی جس نے سب کو حیران کر دیا۔

دراصل جاپان میں خربوزے شان کی علامت سمجھے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فروٹ فروخت کرنے والی پیکنگ فرم نے ساپورو سینٹرل ہول سیل مارکٹ میں موسمی خربوزے کی پہلی یوباری خربوزے کی جوڑی پر بولی لگائی جس کے لیے شہری دوڑے چلے آئے۔

مارکٹ حکام کے مطابق اس برس یوباری خربوزوں کی پیداوار کافی شاندار ہوئی ہے کیونکہ گرمی مئی سے قبل ہی شروع ہوگئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپانی ان خربوزوں کو شان کی علامت کے ساتھ دوستوں اور احباب کو بطور تحفہ دینے کے لیے بھی خریدتے ہیں جس کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

مزید خبریں :