04 فروری ، 2012
لاہور…دواوٴں کے ری ایکشن نے آج مزید دو افراد کی جان لے لی۔ مریضوں کو فولینک ایسڈ کے انجکشن دینے کا سلسلہ جاری ہے۔دواوٴں کے ری ایکشن سے آج دونوں اموات سروسز اسپتال لاہور میں ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں قصور کا 55 سالہ غلام علی اور رنگ محل کی 60 سالہ شاہدہ شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فولینک ایسڈ کے استعمال سے مریضوں کی جلد صحت یابی کی امید ہے۔ دوسری جانب تحقیقاتی ٹیمیں ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چلا سکیں کہ آئسو ٹیب کا مضر صحت 93 نمبر بیج کا ریکارڈ کہاں گیا۔ آیا یہ دوائیں جان بوجھ کر پی آئی سی کو دی گئیں یا اس بیج کا ریکارڈ پی آئی سی سے غائب کرا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیمیں مختلف پہلووٴں سے اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہیں۔