26 جولائی ، 2012
اسلام آباد… توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج کی سماعت میں درخواست گزار وکلاء کی طرف سے دلائل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نئے قانون پر پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی۔ درخواست گزار وکیل احسن الدین نے عدالت میں پارلیمانی بحث پڑھ کر سنائی۔