پاکستان
26 جولائی ، 2012

باجوڑ ، سلارزئی میں دھماکا،8افراد ہلاک،21زخمی

باجوڑ ، سلارزئی میں دھماکا،8افراد ہلاک،21زخمی

خار… باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالار زئی کے ہیڈکوارٹرز پشت بازار میں بازار میں دھماکا ہو اہے جس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد8ہو گئی ہے جبکہ21افراد زخمی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا پشت بازار میں رش کے وقت ہوا جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر خار اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے سے 5دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کی جگہ پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مقامی افراد نے تاحال اپنی مددآ پ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک ٹرک میں رکھا گیا تھا جسے تباہ کر کے دھماکا کیا گیا۔

مزید خبریں :