پاکستان

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ کی تعمیر میں فاش غلطی کا انکشاف

انٹرنیشنل ڈیپارچر کے باتھ رومز اس طرح تعمیر کئے گئے ہیں کہ ایئرپورٹ کے بے نمبر نائنٹین پر کھڑے طیارے کے کاک پٹ کی کھڑکی سے ان کا اندرونی منظر صاف دیکھا جاسکتا ہے—جیو نیوز فوٹو۔

مسافر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹوائیلٹس استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتیں کیوں کوئی آپ کو دیکھ سکتا ہے۔

بے نمبر 19 پر کھڑے طیاروں کے کاک پٹ سے ان ٹوائلٹس کا اندرونی حصہ صاف نظر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اوپن ایئر ٹوائلٹس کا استعمال پسماندہ ترین علاقوں میں ہو تو ہو، مگر اسلام آباد جیسے جدید شہروں میں یہ بات یقینا کوئی برداشت نہیں کرے گا کہ اُس کے زیر استعمال ٹوائلٹ کا اندرونی منظر، باہر والوں کو نظر آئے۔

یہ بات ہے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی جہاں تعمیراتی ڈیزائن کی فاش غلطی سامنے آئی ہے۔

جیونیوز کی تحقیق کے مطابق انٹرنیشنل ڈیپارچر کے باتھ رومز اس طرح تعمیر کئے گئے ہیں کہ ایئرپورٹ کے بے نمبر نائنٹین پر کھڑے طیارے کے کاک پٹ کی کھڑکی سے ان کا اندرونی منظر صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :