15 جون ، 2018
محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں ہفتے کی عید کی پیشگوئی کی تھی۔کراچی: پاکستان کے مختلف علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر ہفتے کو منائی جائے گی۔
گزشتہ روز شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا تھا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی حصے سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بھی پاکستان میں ہفتے کی عید کی پیشگوئی کی تھی۔
جمعے کے روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات و دیگر خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں عید منائی گئی۔