پاکستان
04 فروری ، 2012

وزرات تبدیل نہیں کرونگا،کوشش کی گئی تو استعفیٰ دے دوں گا،وزیرریلوے

وزرات تبدیل نہیں کرونگا،کوشش کی گئی تو استعفیٰ دے دوں گا،وزیرریلوے

کراچی…کراچی سٹی اسٹیشن سے 4 مال گاڑیاں افتتاح کے بعد ، اندرون ملک کے لئے روانہ ہوگئی۔جبکہ وزیرریلوے نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وزرات تبدیل نہیں کروں گا اگر کوشش کی گئی تو صرف استعفیٰ دے کر گھر جاوٴں گا۔ کراچی سٹی اسٹیشن پر افتتاحی تقریب کے بعد وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ریلوے کے پاس انجنوں کی کمی ہے اور ریلوے کو مختص فنڈ میں سے کچھ بھی نہیں ملا تاہم کوشش ہے کہ شہریوں کو اچھی سہولت مل سکے،اُن کا کہنا تھا کہ میری سیاست وزارتوں کی محتاج نہیں ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ مال بردار ٹرینیں چلنے سے ریلوے میں بہتری ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ اگر ریلوے کے پاس انجن نہ ہو تومیں تو کیا کسی کا باپ بھی ٹرین نہیں چلا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس 8 ہزار انجن ہیں لیکن ہمارے پاس 5 سو میں سے صرف ایک سو 27 قابل استعمال ہیں۔ایک سوال کے جواب پرغلام احمد بلورنے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے کہہ دیا تھا کہ میں وزرات تبدیل نہیں کروں گا اگر گیا تو صرف استعفیٰ دے کر گھر جاوٴں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موٹر وے تو بنائے گئے لیکن ریلوے کے ٹریک کے لئے کوئی کام نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :