پاکستان
04 فروری ، 2012

غیر جمہوری قوتیں اقتدار پر قبضہ کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں، عبدالغفور حیدری

غیر جمہوری قوتیں اقتدار پر قبضہ کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں، عبدالغفور حیدری

ملتان…قائد حزب اختلاف سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتیں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں۔یہ بات مولانا عبد الغفور حیدری نے دفتر ختم نبوت ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ اگر نیٹو سپلائی بحال ہوئی تو راستہ روکیں گے اور ٹینکرز جلا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20ویں ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن رہنماوٴں سے بات کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا دفاع پاکستان سے مل کر کام کرنے کے حامی نہیں ہیں ہم بھی اچھا کام کر رہے ہیں، دفاع پاکستان میں حمید گل ، شیخ رشید اور اعجاز الحق جیسے چلے ہوئے کارتوس شامل ہیں ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں چار سے پانچ نشستیں جیتیں گے انہوں نے مزید کہا کہ 1990ء میں آنے والی’ آئی جے آئی ‘کو آئی ایس آئی نے بنایا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بلیک واٹر اورسی آئی اے کے ایجنٹ دنداناتے پھر رہے ہیں جو فرقہ وارانہ فسادا ت میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ امریکہ کے قبضہ میں شمسی ائیر بیس ہی نہیں شہباز ائیر بیس سمیت کئی ہوائی اڈے موجود ہیں جہاں سے وہ ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں ڈرون طیارے گرانے کا عزم کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا اگر ڈورن اٹیک روکنے کی ہمت نہیں تھی تو بیان بھی نہ دیتے ۔انہوں نے بتایا کہ 26 فروری کو بہاولپور میں اسلام آباد زندہ آباد کانفرنس ہو گی جس کی قیادت جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ۔

مزید خبریں :