01 جولائی ، 2018
اسلام آباد: نگران وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی تقسیم کی وجہ سے وہاں مسائل ہو سکتے ہیں۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع حساس ہیں تاہم ضابطہ اخلاق پر نیکٹا کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس ہوگا۔
نگران وزیراداخلہ اعظم خان نے بتایا کہ ملک بھر کے انتخابی عمل کو اسلام آباد میں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا، سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے گریز کریں۔
اعظم خان نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی تقسیم کی وجہ سے مسائل ہوسکتے ہیں۔